انٹربینک میں ڈالر187 روپے تک پہنچ گیا

آج ٹریڈنگ کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی 187 روپے تک گر گئی ہے۔روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 1.30 روپے کا اضافہ ہوا جو گزشتہ روز انٹربینک میں 185.92 روپے پر بند ہوا اور آج 187.22 روپے تک پہنچ گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 187 روپے 50 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا کہ تیل کی درآمد کے لیے لیٹر آف کریڈٹ کھلنے کے ساتھ ہی ڈالر کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا جس سے روپے پر دباؤ بڑھا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور سعودی عرب سے اقتصادی امداد حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی جس سے روپے کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں