انضمام الحق عارضہ قلب میں مبتلا،لاہور کےنجی اسپتال میں زیرعلاج

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق دل کے عارضے میں مبتلاہونے کے باعث لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔سابق کپتان اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے منیجر کے مطابق انھیں دل میں تکلیف کے باعث لاہور کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نےان کی انجیو پلاسٹی کرکے انھیں ایک اسٹنٹ ڈالاہے۔ منیجر کے مطابق انضمام الحق کی طبعیت اب بہتر ہے اور انہوں نے اپنے پرستاروں سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں