انجلینا جولی سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے پاکستان پہنچ گئیں

اداکارہ انجلینا جولی منگل کی دوپہر پاکستان پہنچی ہیں – وہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کریں گئیں۔انجلینا جولی اس وقت سندھ کے ضلع دادو کے دورے پر ہیں جہاں وہ سیلاب کی وجہ سے نقصانات کا جائزہ لے رہی ہیں۔انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انجلینا جولی صورتحال کا خود مشاہدہ کرنے کے لیے آئی ہیں تاکہ وہ لوگوں سے ان کی ضروریات اور مستقبل میں ایسی پریشانیوں سے بچنے کے بارے میں پوچھ سکیں۔اداکارہ انجلینا جولی مبینہ طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے دادو کے زمزمہ آئل فیلڈ پہنچی ہیں، اور انہوں نے کشتی کے ذریعے جوہی اور ارد گرد کے علاقوں کا سروے کیا، توقع ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو امداد فراہم کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں