انجلینا جولی جنگ زدہ یوکرین کےشہرلیویوپہنچ گئیں

اداکارہ اور اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی کی کارکن انجلینا جولی نے ہفتے کے روز مغربی یوکرین کے شہر لیویوکا اچانک دورہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق 2011 سے اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر برائے مہاجرین انجلینا جولی اپریل کے اوائل میں یرکرینی شہر کراماتورسک کے ریلوے اسٹیشن پر مبینہ روسی میزائل حملے میں زخمی ہونے والے افراد اور مہاجرین سے اظہار یکجہتی کرنے لیویو آئیں۔انجلینا جولی نے ایک بورڈنگ اسکول کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلباء سے بات کی اور ان کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں۔
رپورٹس کے مطابق لیویو کےگورنر میکسم کوزیٹسکی کا کہنا تھا کہ انجلینا جولی کا دورہ ہم سب کے لیے حیران کن تھا، بہت سے لوگ جنہوں نے اداکارہ کو علاقے میں دیکھا وہ یقین نہیں کر سکتے تھے کہ یہ واقعی وہی تھیں۔واضح رہے کہ کراماتورسک میں ایک ریلوے اسٹیشن پر مبینہ طور پر روسی راکٹ حملے میں 5 بچوں سمیت کم از کم 50 افراد ہلاک اور تقریباً 100 زخمی ہو گئے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں