انتخابات کیلیےفنڈزکی عدم فراہمی،سیکریٹری الیکشن کمیشن اورگورنراسٹیٹ بینک سپریم کورٹ میں طلب،

پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی پر سپریم کورٹ نے سیکریٹری خزانہ، اٹارنی جنرل، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور گورنر اسٹیٹ بینک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14اپریل کوطلب کر لیا ہے۔پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی کے معمالے پر چیف جسٹس کی زیر سربراہی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔
دوران سماعت انتخابات کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی پر عدالت نے سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری الیکشن کمیشن، اٹارنی جنرل اور گورنر اسٹیٹ بینک کو نوٹس جاری کردیے۔عدالت کے نوٹس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے فنڈز فراہم نہیں کیے اور فنڈز کی عدم فراہمی عدالتی احکامات کی حکم عدولی ہے جس کے نتائج قانون میں واضح ہیں۔
عدالت نے اپنے نوٹس میں کہا کہ الیکشن کے لیے فنڈز کی فراہمی توہین عدالت کی کارروائی سے زیادہ اہم ہے۔سپریم کورٹ نے گورنر اسٹیٹ بینک کو دستیاب وسائل سے متعلق تمام تفصیلات بھی ہمراہ لانے کا حکم دیا جبکہ سیکریٹری خزانہ کو بھی تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ بتایا جائے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کیوں نہیں کیا گیا۔عدالت نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو بھی پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کے حوالے سے تمام ریکارڈ بھی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس نے تمام افسران کو 14 اپریل کو چیمبر میں طلب کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں