ام رباب اہلخانہ قتل کیس میں سندھ اسمبلی کے2 اراکین پرفرد جرم عائد

ماڈل ٹرائل کرمنل کورٹ نے ام رباب اہلخانہ قتل کیس میں سندھ اسمبلی کے 2 اراکین پر فرد جرم عائد کر دی۔عدالت نے اُم رباب چانڈیو کے اہلخانہ کے قتل کیس میں اراکین سندھ اسمبلی پر فردجرم عائد کی۔ فرد جرم رکن سندھ اسمبلی سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو پر عائد کی گئی۔ماڈل ٹرائل کرمنل کورٹ نے اُم رباب چانڈیو اہلخانہ قتل کیس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ 17 جنوری 2018 کو اُم رباب کے والد، دادا اور چچا کو میہڑ میں قتل کر دیا گیا تھا ، مقدمے میں ایم پی اے سردار چانڈیو سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔تہرے قتل کیس میں سردار چانڈیو، برہان چانڈیو سمیت 4 ملزمان ضمانت پر اور 4 جیل میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں