امریکی شہری خیبرپختونخوا،بلوچستان اورسابقہ فاٹا کا سفر نہ کریں،بائیڈن انتظامیہ

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کے لیے پاکستان سفر کرنے سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سابقہ فاٹا کا سفر نہ کریں، ان علاقوں میں دہشتگردی یا اغوا کی وارداتیں ہو سکتی ہیں۔ٹریول ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکی شہری لائن آف کنٹرول کے اردگرد کے علاقوں کا بھی سفر نہ کریں کیونکہ ایل او سی پر بھارتی اور پاکستانی فوجی دستوں میں گولہ باری کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کے لیے بھارت کا سفر کرنے سے متعلق بھی ٹریول ایڈوائزری جاری کی تھی۔امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ ’جرائم اور دہشتگردی‘ کی وجہ سے بھارت کا سفر کرنے میں نہایت محتاط رہیں۔امریکی ٹریول ایڈوائزری میں آسام، اروناچل پردیش، میزورام، ناگا لینڈ اور دیگر ریاستیں اپنے شہریوں کے لیے خطرناک قرار دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں