امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،2 افراد ہلاک

امریکی جنوبی وسطی ریاست ٹیکساس میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار2 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق 6 نشستوں پر مشتمل چھوٹا طیارہ سیسنا ٹی206ایچ نے ہیوسٹن ایگزیکٹو ایئر پورٹ سے اڑان بھری اورمارلن ایئر پورٹ جو وسطی ٹیکساس میں واکو سے 48 کلومیٹردور واقع ہے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ ماہرین نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں