امریکی ریاست انڈیانا کےشاپنگ مال میں فائرنگ،3 افراد ہلاک

امریکی ریاست انڈیانا کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست انڈیانا کے علاقے گرین ووڈ میں واقع ایک شاپنگ مال کے فوڈ کورٹ میں ایک شخص نے فائرنگ کردی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 12 سالہ بچی سمیت 5 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 افراد کی ہلاکت جب کہ 2 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی۔مقامی افراد کے مطابق جائے وقوعہ پر ایک اور مسلح نوجوان نے فائرنگ کرنے والے کو ہلاک کردیا۔فوڈ کورٹ کے قریب واقع واش روم میں مشکوک بیگ کی موجودگی کی اطلاع پر بم اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا، تاہم تلاشی کے بعد حکام نے کلیئرکر دیا تھا۔پولیس نے اب تک فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی، اے ٹی ایف، محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی اور انڈیانا پولس میٹروپولیٹن پولیس معاملے کی مشترکہ تحقیقات کررہی ہیں۔ امریکا میں شہریوں کو ذاتی دفاع کے لیے اسلحہ رکھنے اور عوامی سطح پر نمائش کی اجازت ہے، جسے امریکا میں فائرنگ کے بڑھتے واقعات کی بڑی وجہ قرار دیا جاتا ہے۔ گزشتہ ماہ امریکی سینیٹ نے ملک اسلحہ رکھنے کی اجازت سے متعلق قانون بھی منظور کیا تھا جس کے تحت 21 سال سے کم عمر افراد کے لیے اسلحہ خریدنے سے پہلے ان کے بارے میں معلومات حاصل کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں