امریکی:کیلیفورنیا کےچرچ میں فائرنگ،1شخص ہلاک،5 افراد زخمی

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے چرچ میں فائرنگ کے نتیجے میں 1شخص ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کیلی فورنیا کے لگونا ووڈ شہر میں پیش آیا جہاں ایک مشتبہ شخص نے چرچ میں فائرنگ کردی۔رپورٹس کے مطابق پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیویارک کےشہر بفلو کےسپراسٹورمیں فائرنگ سے10 افرادہلاک ہوگئےتھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں