امریکا کےساتھ ماضی جیسےتعلقات نہیں،منیراکرم کااعتراف

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں ماضی جیسی گہرائی شاید اب نہیں ہے، کوشش ہے واشنگٹن کے ساتھ تعلقات اچھے رہیں۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر اور جی 77 گروپ کے نومنتخب صدر منیر اکرم نےکہا کہ چین کے ساتھ بہت قریبی تعلقات ہیں جبکہ امریکا کے ساتھ ہمارے تعلقات برے نہیں ہیں، ماضی میں امریکا سے تعلقات میں جو گہرائی تھی شاید اب نہیں ہے، امریکا سے تعلقات اچھے رکھنے ہیں۔پاکستان کے مندوب کا کہنا تھا کہ چین نے ہمیں امریکا سے برے تعلقات رکھنے کیلئے نہیں کہا، ہماری کوشش یہی ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات اچھے رہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ستر سال پرانا ہے، ہم نے پچاس سال تک مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں نہیں اٹھایا تھا، پاکستان نے کھل کر کشمیر کے مؤقف کی حمایت کی ہے، ہم نے سلامتی کونسل میں تین بار مسئلہ کشمیر کو اٹھایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں