امریکا میں6 ماہ کےکم سن بچوں کوکورونا ویکسین لگانےکا آغاز

امریکا میں 6 ماہ سے زائد عمر کے بچوں کو بھی 21 جون سے کورونا سے تحفظ کی ویکسین لگانے کا آغاز کردیا گیا۔امریکا میں پہلے ہی 5 سال سے زائد عمر کے بچوں کو ویکسین لگانے کا آغاز کیا جا چکا تھا، تاہم 6 ماہ کے کم سن بچوں کو بھی کورونا ویکسین کے متعدد ڈوز لگانے کا آغاز کردیا گیا۔ امریکا بھر میں 6 ماہ سے 5 سال کی عمر کے ایک کروڑ 80 لاکھ بچے ہیں جو کورونا ویکسین لگوانے کے اہل ہیں اور ملک بھر میں 21 جون کو ویکسینیشن کا عمل شروع کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق 4 سال کی عمر کے بچوں کو فائزر و بائیو ٹیک کی ویکسین جب کہ 5 سال تک کے بچوں کو موڈرینا کی ویکسین لگائی جائے گی اور تمام بچوں کو ابتدائی طور پر دو ڈوز لگائے جائیں گے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں