امریکا میں 19 کروڑ افراد کورونا وائرس سے متاثر

سینٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن کی جانب سے جاری کی گئی سروی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے فروری تک امریکا کی 58 فیصد آبادی یا 19 کروڑ افراد عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔ امریکا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد سرکاری طور پر رکارڈ ہونے والے 8 کروڑ سے بہت زیادہ ہے کیونکہ اکثر لوگوں کو کووڈ کی علامتیں ظاہر نہیں ہوئیں، ان میں سے کچھ کی تشخیص نہیں ہوئی اور بہت سے کیسز رپورٹ نہیں ہوئے۔سی ڈی سی کے قومی سطح پر کیے گئے سروی کے مطابق اٹھارہ سال تک عمر والے تقریباً 75 فیصد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ موسم سرما کے دوران ’اومیکرون‘ کی لہر کی وجہ سے کووڈ 19 کے مریضوں میں بہت اضافہ ہوا تھا جن میں خاص طور پر بچے شامل تھے۔ستمبر 2021 سے جنوری 2022 تک ہر ماہ ملک بھر میں تقریباً 75 ہزار نمونوں اور فروری میں 45 ہزار نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس تحقیق میں صرف اینٹی باڈیز کی جانچ کی گئی ہے جو ویکسی نیشن نہیں بلکہ پہلے انفیکشن کے بعد بنائی گئی تھیں۔تاہم اس کے بعد قومی تخمینہ عمر، جنس اور میٹروپولیٹن حیثیت کے لحاظ سے شماریاتی طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا تھا۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں