امریکا میں بندروں سےبھرا ٹرک حادثےکا شکار،کئی بھاگ نکلے

امریکا کی ریاست پنسلوینیہ میں بندروں سے بھرا ایک ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے بعد متعدد بندر بھاگ گئے تاہم حکام نے بھاگنے والے بندروں کی اصل تعداد نہیں بتائی۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک میں تقریباً 100 بندروںں کو دوسرے شہر لے جایا جارہا تھا، حادثہ سامنے سے آنیوالے ڈمپر سے ٹکر کے باعث ہوا اور ٹرک الٹ گیا، جس کے بعد پچھلے حصے میں موجود کچھ بندر باہر نکل گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، زیادہ تر بندر ٹرک میں ہی موجود تھے، پولیس کی جانب سے مقامی لوگوں کو بتایا گیا ہے کہ وہ گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں کیونکہ بندر گھسنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بندروں کو لیبارٹری میں لے جایا جا رہا تھا، مقامی لوگوں کو ایک ہیلپ لائن نمبر بھی دیا گیا ہے کہ اگر کہیں کوئی بندر نظر آئے تو اس پر اطلاع دی جائے۔ دوسری جانب مقامی انتظامیہ کی ٹیمیں لاپتہ ہو جانے والے بندروں کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں