امریکا میں ڈاکٹروں کو ای میل کرنے پر اب مریضوں سے معاوضہ وصول کیا جائے گا۔ امریکا کے اسپتالوں کے نظام مریضوں کی جانب سے ڈاکٹروں کو بھیجے جانے والے پیغامات پر فیس عائد کرنے جارہے ہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق آن لائن پیغامات کا جواب دینے کے لیے ان کا کافی وقت صرف ہوتا ہے، کچھ ای میلز اتنی پیچیدہ ہوتی ہیں کہ ان میں انتہائی درجے کی طبی مہارت چاہیئے ہوتی ہے۔ تاہم، مریضوں کا ماننا ہے کہ اس نئی فیس کا اطلاق لوگوں کی اپنے ڈاکٹروں تک رسائی میں مزید مشکلات حائل کرے گا اور ساتھ ہی امریکی نظامِ صحت کے بلنگ کے مشکل عمل میں مزید پیچیدگیوں کا اضافہ کرے گا۔ یہ فیس ہر مریض اور اسپتال کے نظام کے لیے مختلف ہوگی۔ وہ مریض جن کا صحت کا بیمہ ہوگا ان کو ان پیغامات کے لیے 3 ڈالرز جبکہ وہ مریض جو بیمے کے بغیر ہوں گے ان کو 160 ڈالرز ادا کرنے ہوں گے۔ مختلف صحت کے نظام، جنہوں نے نئی پالیسیوں کا اطلاق کیا ہے، کا کہنا ہے کہ انہوں نے مریضوں کو متنبہ کر دیا ہے کہ اگر وہ آن لائن پورٹلز کے ذریعے ڈاکٹروں کو پیغام بھیجیں گے تو ان سے فیس لی جائے گی۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل ازخود منظور ہوکر قانون بن گیا، نوٹیفکیشن جاری
جس بینچ پرپارلیمنٹ نےعدم اعتماد کیااس کےسامنے کیسے پیش ہوجاؤں،فضل الرحمن
عدالت 14 مئی کو الیکشن کرانے کا فیصلہ واپس نہیں لے گی، چیف جسٹس
“آئین پاکستان” موبائل ایپلی کیشن کا اجرا
جنوبی کوریا کےمعروف پاپ گلوکارمون بن25 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
گل قند کےفوائد
گرل فرینڈ ملنےمیں دشواری،امریکی شخص نےقد لمباکرنےپر ایک کروڑ35 لاکھ خرچ کر دیے
عمرہ زائرین کی گاڑی کوحادثہ،9 پاکستانی جاں بحق
ہمارےکارکنوں کوگرفتارکرکےان کےسافٹ ویئراپ ڈیٹ کیےجا رہےہیں،عمران خان
چوہدری انوارالحق بلامقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب