الزامات میں صداقت ہےتوعدالت میں پٹیشن دائرکریں،شاہدخاقان کا ردعمل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدرشاہد خاقان عباسی نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے الزامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے ہودہ الزامات میں صداقت ہے تو میرے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کریں، میرے خلاف پی ٹی آئی حکومت نے 2 جھوٹے مقدمات بنائے ہیں، انہیں عدالتوں میں اپنے پاس موجود ثبوتوں کے ساتھ درخواستیں دائر کرنی چاہیے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگِل نے شاہد خاقان عباسی پربھارتی کمپنی سے کمیشن اور رشوت لینے کا الزام لگایا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ شاہد خاقان عباسی پیٹرولیم وزیر رہے ہیں اوربھارتی کمپنی سے رشوت لیتے رہے، انہوں نے بھارتی کمپنی سے 14 کروڑ روپے وصول کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں