افغان حکومت کی خواتین کےفلاحی تنظیموں میں کام کرنے پر پابندی

افغان حکومت نے خواتین کے فلاحی تنظیموں میں کام کرنے پر پابندی لگادی ہے۔ افغان وزارت معاشی امور کی جانب سے تمام مقامی اور غیرملکی تنظیموں کو خواتین ملازمین کو کام پرنہ بلانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔افغان وزارت معاشی امور کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکم کی خلاف ورزی پر این جی اوز کے لائسنس معطل کر دیے جائیں گے۔ترجمان وزارت معاشی امورعبدالرحمان حبیب کا کہنا ہے کہ این جی اوز میں خواتین ملازمین تاحکم ثانی کام نہیں کریں گی۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ خواتین کے لباس سے متعلق انتظامی ہدایات پر عملدر آمد نہ ہونےکی وجہ سے پابندی لگائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں