افغانی وزیرخارجہ کی ایران میں احمد شاہ مسعود کےبیٹےسے ملاقات

طالبان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران میں احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود سے بات چیت ہوئی ہےجس میں انہوں نے احمد مسعود کو ان کی وطن واپسی کی صورت میں مکمل تحفظ کی کی یقین دہانی کرائی ہے۔احمد مسعود کی پنجشیر ویلی کی فورسز نے افغان حکومتی فورسز کے ہار ماننے کے کئی ہفتوں بعد تک طالبان کے افغانستان پر قبضے کے خلاف مزاحمت کی تھی۔ وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ انہوں نے اسمٰعیل خان سے بھی ملاقات کی جو ہرات صوبے کے سردار ہیں اور جنہوں نے طالبان کے سامنے سرینڈر کرنے کے بعد ملک چھوڑ دیا تھا۔طالبان نے امیر خان متقی کے ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات کے لیے تہران روانہ ہونے کے بارے میں بتایا تھا لیکن جلاوطن رہنماؤں سے ملاقات کے منصوبے سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا تھا۔وڈیو پیغام میں امیر متقی نے کہا کہ ’ہم نے کمانڈر اسمٰعیل خان، احمد مسعود اور ایران میں موجود دیگر افغان رہنماؤں سے ملاقات کی اور ان کو یقین دلایا کہ کوئی بھی افغانستان آسکتا ہے اور بغیر کسی خدشے کے وہاں رہ سکتا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’افغانستان ہم سب کا گھر ہے اور ہم کسی کے لیے عدم تحفظ اور مسائل پیدا نہیں کرتے، کوئی بھی آزادی کے ساتھ آکر یہاں رہ سکتا ہے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں