افغانستان نے چین اور ایران میں سفارتکاروں کا تقرر کردیا

طالبان حکومت نے پاکستان کے بعد اب چین اور ایران کے لیے بھی سفارتکاروں کا تقرر کردیا ہے۔چین کے لیے افغانستان کے سیکریٹری جاوید احمد قائم کے استعفے کے بعد طالبان کی اسلامک امارات نے محی الدین سادات کو پہلا سیکریٹری مقرر کردیا ہےجاوید احمد نے کابل میں وزارت خارجہ کو اپنا استعفیٰ سپرد کردیا اور مذکورہ استعفے میں ہی محی الدین کی تقرری چین میں بطور سیکریٹری تقرر کا ذکر کیا گیا ہے۔کابل میں وزارت خارجہ کے عہدیدار نے ڈان ڈاٹ کام کو محی الدین سادات کی بطور ناظم الامور تقرر کی تصدیق کی۔انہوں کابل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں جلد از جلد بیجنگ بھیجنے کی کوشش کررہے ہیں۔اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے تعلیم حاصل کرنے والے محی الدین سادات طالبان حکومت کے قیام سے قبل قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر سے منسلک تھے۔ چین نے افغانستان کے پڑوسی ممالک کا اجلاس طلب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جو اس طرح کا تیسرا اجلاس ہو گا تاکہ افغانستان کی صورتحال اور اس کے پڑوسی ممالک پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا جا سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں