افغانستان اور آسٹریلیا میں آج عید مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

افغانستان اور آسٹریلیا میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی آج اتوار کو افغانستان اور آسٹریلیا میں عید مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی، افغانستان کے مختلف شہروں میں عید کے اجتماعات ہوئے۔افغان میڈیا کے مطابق امیر اسلامی امارت ہبۃ اللہ اخونزادہ نے قندھار میں نماز عید ادا کی اور پہلے آڈیو پیغام کے ذریعے عید کی مبارک باد دی۔ افغانستان کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر نے عید الفطر کے خطبے میں گزشتہ 20 سال کی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ امارت اسلامیہ کے مخالفین فوجی طاقت استعمال نہیں کر سکتے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، فلسطین سمیت دیگر خلیجی ممالک میں کل عید ہوگی، عید آتے ہی بازاروں میں گہماگہمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔تیونس کے بازار جگمگا رہے ہیں، فلسطین کی مارکیٹ میں بھی رونقیں عروج پر ہیں، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں بھی لوگوں کا بازاروں میں رش لگ گیا ہے، ڈھاکا سے ہزاروں افراد اپنوں میں عید منانے کشتیوں کے ذریعے آبائی علاقوں کو روانہ ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں