اشتیاق بیگ نےلندن میں زوہیب حسن کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائرکردیا

اشتیاق بیگ نے اپنی مرحومہ اہلیہ نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن کے خلاف لندن میں ہتک عزت کا مقدمہ کردیا ہے۔اشتیاق بیگ کا کہنا ہے کہ میری اہلیہ نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن نےمجھ پر سنگین اوربے بنیاد الزامات لگائے،گزشتہ برس اہلیہ کی 22 ویں برسی پرلگائے گئے الزامات سےمیری ساکھ مجروح ہوئی۔ واضح رہے کہ تقریباً ڈیڑھ برس قبل زوہیب حسن نےاشتیاق بیگ پربہن نازیہ حسن کوزہردینے کےالزامات عائد کیےتھے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق نازیہ حسن کے جسم سے زہر کے شواہد نہیں ملے تھے ۔ زوہیب حسن کا کہناہے کہ ان کے خلاف برطانیہ میں کیس نہیں بنتا تاہم ہر فورم پر دفاع کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں