اشتراوصاف علی اٹارنی جنرل مقرر

وزیراعظم نے اشتراوصاف  علی کو اٹارنی جنرل  مقرر کرنے کی منظوری دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق اشراوصاف کو اٹارنی جنرل مقرر کردیا گیا ہے ، اشتر اوصاف علی  نوازشریف کے دور میں بھی اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں ۔  ایڈووکیٹ اشتر اوصاف 2016 میں اٹارنی جنرل فار پاکستان اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر قانون رہ چکے ہیں، انہیں شریف خاندان کے قریب سمجھا جاتا ہے۔ وہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں ایڈووکیٹ جنرل فار پنجاب بھی رہ چکے ہیں اور 1993 کے دوران سپریم کورٹ میں نواز شریف کی حکومت کی کامیاب نمائندگی سے شہرت پائی، جس نے اس وقت کے صدر غلام اسحٰق خان کی جانب سے پارلیمان تحلیل کرنے کے فیصلے کو پلٹ دیا تھا۔ اشتر اوصاف نے وکلا کی عدلیہ بحالی تحریک کی بھی حمایت کی اور جب جنرل (ر) پرویز مشرف نے 3 نومبر 2007 کو ایمرجنسی کا نفاذ کیا تو وہ بھی لاہور میں قید بھی رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں