اسپورٹس ہیلتھ کیئر: لاہورقلندرکا دبئی کی کمپنی کےساتھ معاہدہ

لاہور قلندرز اپنے ہائی پرفارمنس سینٹر میں اسپورٹس ہیلتھ کیئر کی سہولیات کی فراہمی کے لیے دبئی کی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔معاہدے کے تحت دبئی کی کمپنی جدید تقاضوں کے مطابق سہولیات لاہور قلندرز کو فراہم کرے گی جس میں کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے ٹریننگ پروگرامز، ان کی غذائی ضروریات، اعصابی مضبوطی اور علاج معالجے کی سہولیات بھی شامل ہیں۔اس موقع پر کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر جارج جان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں جدید ترین اسپیشلسٹ اسپورٹس سینٹر قائم کرنے کے لیے لاہور قلندرز کے ساتھ شراکت داری کرنے پر خوش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں