اسپائیڈر مین کورونا کے دور کی کامیاب ترین فلم

ہالی ووڈ فلم اسپائیڈر مین کورونا کے دور کی کامیاب ترین فلم بن گئی، اسپائیڈرمین نے صرف 3 دن میں دنیا بھر سے 100 ارب روپے سے زائد کا بزنس کر لیا۔یاد رہے اسپائیڈرمین ’’ نو وے ٹو ہوم‘‘ ابھی چین میں ریلیز نہیں ہوئی، لیکن پھر بھی اسپائیڈر مین 60 کروڑ ڈالرز کمانے میں کامیاب ہو چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق صرف امریکا اور کینیڈا میں فلم  25 کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمائی کر چکی ہے، اسپائیڈر مین کا اوورسیز بزنس 35 کروڑ ڈالرز سے ز ائد رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں