“اسپائیڈر مین نو وے ہوم” کی کمائی ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز

ہالی ووڈ کی مایہ ناز فلم “اسپائیڈر مین نو وے ہوم” نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیئے، اب تک سب سے زیادہ ڈالر کما کر نمایاں مقام حاصل کرلیا۔گزشتہ سال نومبر مین ریلیز ہونے والی فلم “اسپائیڈر مین نو وے ہوم” کی اب تک کی مجموعی کمائی ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریلیز کے چوتھے ویک اینڈ پر بھی فلم کی کمائی 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہی ہے۔واضح رہے کہ اس ویک اینڈ پر دیگر فلموں میں دی کنگز مین 34 لاکھ ڈالر، امریکن انڈرڈاگ 24 لاکھ ڈالر جبکہ دی میٹرکس ری سریکشن 19 لاکھ ڈالر کے ساتھ نمایاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں