اسٹیج ڈراموں میں مجرا کلچر پرموٹ کرنےوالےتھیٹروں کےخلاف کاروائی کافیصلہ

محکمہ داخلہ اور پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں کرنے والی چار اداکاروں کو دو ماہ کے لیے پنجاب بھر میں بین کرنے کے بعد اب ا سٹیج ڈراموں میں مجرا کلچر پرموٹ کرنے والے تھیٹروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے۔اپر اور جنوبی پنجاب کے ان بد نام زمانہ تھیٹروں کی لسٹ تیار کی جارہی ہے جہاں خفیہ طورپر ڈراموں کو مانیٹر کیا جائے گا۔ڈرامہ اور سالگرہ کی آڑ لےکر مجرا کرانے اور نوٹ نچھاور ہونے کی صورت میں نہ صرف وہ تھیٹر سیل ہو نگے بلکہ ان کے منتظمین کو گرفتار کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں