اسلام آباد ہائیکورٹ کی کاروائی براہ راست دکھانے کا فیصلہ

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی کورٹ میں لائیو اسٹریمنگ کے لیے سسٹم نصب کر دیا ہے۔ٹرائل کے طور پر آج سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی عدالت کی کارروائی کو محدود پیمانے پر براہ راست دکھایا جائے گا۔ٹرائل کی کامیابی کے بعد ویب سائٹ پر کوئی بھی لائیو عدالتی کارروائی دیکھ سکے گا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے لائیو اسٹریمنگ پر ہائیکورٹ رپورٹرز سے تجاویز طلب کر لی ہیں اور اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو معاونت کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں