اسلام آباد میں سعودی سفارت خانہ نے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مقیم اوریہاں آنے والے تمام سعودی شہریوں کوخبردارکیا ہے کہ وہ اپنی نقل وحرکت میں احتیاط برتیں اور کسی ضروری کام کے بغیراپنی اقامت گاہوں سے باہرنہ نکلیں۔ سفارت خانے نے اس انتباہ کا یہ جوازپیش کیا ہے کہ پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں حکام نے سکیورٹی الرٹ کواعلیٰ ترین سطح تک بڑھا دیا ہے۔ضرورت پڑنے پر سفارت خانہ کے فون 0092512600900، یا سعودی امور کے فون 0033156794001، یا کراچی میں قونصلیٹ جنرل کے نمبر 00923018555284 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ درایں اثناء شاہ سلمان انسانی امداد اورریلیف مرکز کے پاکستان دفتر نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) کے طلبہ کے لیے مختلف شعبوں میں تربیتی پروگرام کو بعض ناگزیروجوہ کی بنا پرملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جامعہ نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ فائنل ٹرم امتحانات کے بعد تربیتی پروگرام کو دوبارہ ترتیب دیا جائے گا۔۔
