اسرائیل پرتنقید کیوں کی،مسلمان خاتون رکن کوامریکا کے اہم پارلیمانی کمیٹی سےنکال دیا گیا

مسلمان خاتون رکن الہان عمر کو اسرائیل پر تنقید کرنے پر امریکہ کی اہم پارلیمانی کمیٹی سے نکال دیا گیا۔ امریکہ کی پہلی مسلمان خاتون رکن کانگریس الہان عمر کو خارجہ امور کمیٹی سے نکال دیا گیا۔ الہان عمر اسرائیل پر تنقید کرنے کے باعث رپبلیکنز کا نشانہ بنیں۔ جس پر الہان عمر نے کہا کہ میری قیادت اور میری آواز کو دبایا نہیں جا سکتا اور میں دنیا بھر میں ظلم کے خلاف آواز اٹھاتی رہوں گی۔ ڈیموکریٹ ارکان نے اپنے رد عمل میں کہا کہ جس بیان کا حوالہ دیا جا رہا ہے وہ پرانا ہے اور اس پر الہان عمر اسی وقت معذرت کر چکی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں