اسد قیصرآرٹیکل 5 کی رولنگ کے خلاف تھے

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر آرٹیکل 5 کے تحت رولنگ کے حق میں نہیں تھے اسد قیصر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر آرٹیکل 5 کے تحت رولنگ کے حق میں نہیں تھے اور انہوں نے نے آرٹیکل 5 سے متعلق رولنگ پرپارٹی قیادت سےتحفظات کا اظہار کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی لیگل ٹیم نے اسپیکرکو قائل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن انہوں نے وزیراعظم کی قانونی ٹیم کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا تھا۔قریبی ذرائع بتاتے ہیں کہ آرٹیکل 5 کے تحت رولنگ فیصلے سے عدم اتفاق کے باعث اسد قیصر اسمبلی نہیں گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں