عازمین حج کی رہنمائی کیلئے اردو سمیت 14 زبانوں گائیڈ بکس جاری

سعودی وزارت حج و عمرہ نے جنرل اتھارٹی برائے اوقاف کے تعاون سے رواں سال اردو سمیت 14 زبانوں میں 13 ای گائیڈ بکس جاری کی ہیں جن میں دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کو مختلف موضوعات پر رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔یہ ای گائیڈ بکس عربی، اردو، انگریزی، فرانسیسی، ہسپانوی، ترکی، روسی، فارسی، بنگالی، انڈونیشیائی، مالائی، ہاؤسا، امہاری اور سنہالی میں جاری کی گئی ہیں۔ٹویٹر پر وزارت حج و عمرہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ای گائیڈ بک کی مختلف خصوصیات اور اس کے استعمال کے طریقہ کی وضاحت کی گئی ہے۔مذکورہ ای گائیڈ بک وزارت حج و عمرہ کی آفیشل ویب سائٹ سے اپنی مطلوبہ زبان میں باآسانی ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ’یہ عازمین حج کی رہنمائی کرنے والی ای گائیڈ بکس ہیں، ان میں شریعت اور اسلامی قانون، طریقہ کار، انتظامی معاملات اور صحت سے متعلق ہدایات شامل ہیں جن کی حجاج کو اپنے سفر کے دوران ضرورت ہوگی‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں