ارجنٹائن سے جیت کی خوشی میں کل سعودیہ میں چھٹی کا اعلان

فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کو شکست دینے پر سعودی عرب میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں سعودی عرب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن کو 1-2 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔سعودی عرب کی فتح کے بعد مملکت میں جشن کا سماں ہے اور شہری ٹیم کی جیت کی خوشی میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔سعودی گزٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قومی ٹیم کی جیت کی خوشی میں کل مملکت میں چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔شاہی حکم کے سعودی وزیراعظم و ولی عہد محمد بن سلمان نے خاندان کے افراد کے ہمراہ مملکت میں میچ دیکھا۔

قومی ٹیم کی فتح پر ولی عہد محمد بن سلمان خوشی سے جھوم اٹھے اور سجدہ شکر ادا کیا۔ سعودی خبر رساں ادارے نے سعودی ولی عہد کے جشن منانے کی تصاویر جاری کی ہیں۔مطابق کل مملکت میں عام تعطیل ہوگی اور سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں