اداکارڈاکٹرخالدسعید بٹ انتقال کرگئے

اداکارعثمان خالد بٹ کے والد ڈاکٹر خالد سعید بٹ لاہور میں انتقال کر گئے۔مصنف، اداکار، تھیٹر ڈائریکٹر، کوریوگرافر اور وی لاگر عثمان خالد بٹ نے ٹوئٹس میں مداحوں کو مرحوم والد کی شعبہ فن و ثقافت کیلئے خدمات سے آگاہ کیا۔عثمان خالد نے لکھا کہ “والد نے فنون لطیفہ کے میدان میں بے شمار کامیابیاں حاصل کیں اور اس شعبے میں ان کی خدمات لازوال ہیں”۔اداکار نے بتایا کہ ان کے والد ڈاکٹر خالد سعید بٹ نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) کے بانی ڈائریکٹر جنرل، سابق ڈائریکٹر جنرل لوک ورثہ، سابق ایم ڈی نیف ڈیک، سابق ڈی جی نیشنل حجرہ کونسل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔اس کے علاوہ عثمان خالد بٹ کے والد سٹیج، سکرین اداکار، ہدایت کار اور مصنف بھی تھے جنہوں نے پی ٹی وی کے کئی لیجنڈری فنکاروں کو متعارف کروایا۔مرحوم والد کی مغفرت کی دعا کی درخواست کرتے ہوئے عثمان خالد نے مزید لکھا کہ “انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے جبکہ حکومت فرانس کی طرف سے بھی کئی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں