اداکارعدنان صدیقی کی نواز شریف سےلندن میں ملاقات

سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر عدنان صدیقی کا نام پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ میں سے ایک ہے۔ پاکستان میں حالیہ دنوں میں جاری سیاسی ہلچل کے دوران جہاں سیاسی کارکنان اور عام شہری متحرک نظر آئے وہیں ملک کی شوبز انڈسٹری کی شخصیات بھی سیاست میں دلچسپی لیتی نظر آرہی ہیں۔تاہم جہاں زیادہ تر شوبز شخصیات عمران خان ساتھ دیتی نظر آرہی ہیں وہیں کچھ لوگوں کا جُھکاؤ دیگر جماعتوں خاص کر ن لیگ کی جانب ہے۔گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر معروف اداکار عدنان صدیقی اور سابق وزیرِاعظم پاکستان نواز شریف کی لندن میں ملاقات کی ایک تصویر گردش کر رہی ہے جبکہ ملاقات کے حوالے سے عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ ’میٹنگ بہت اچھی رہی، میں اپنی فلم کے لئے آیا تھا، ادھر ہم اپنی فلم کی پروموشن کررہے ہیں تو نواز شریف کو مدعو کرنے کے لیے آیا تھا کہ ہماری فلم آکر دیکھیے، ہم نے بڑی محنت کی ہے‘۔ عدنان صدیقی کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے انہیں بتایا کہ ’ہم آپ کی برادری کے لیے بھی بہت کچھ سوچ رہے ہیں جبکہ ملاقات میں فلم پالیسی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں