آصف علی کی زرداری قبیلے کے زعماء سے ملاقات

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کی زرداری قبیلے کے زعماء سے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی اور قبیلے کے معززین کو عید کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر آصف زرداری نے معززین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرداری قبیلے نے مجھ پر ہمیشہ مکمل اعتماد اور بھروسہ کیا ہے، میں نے پہلے بھی آپ کے لئے کام کیا ہے اور آئندہ بھی آپ کے مسائل کے حل کو ترجیح دوں گا، سیاسی طور پر میں پہلی کامیابی حاصل کی اور ابھی آگے کی طرف بڑھنا ہے، انہوں نے کہا کہ درس گاہوں کے قیام اور اسپتالوں کی تعمیر کے حوالے سے نواب شاہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے، تقریب میں سلام خان زرداری، نور نواز زرداری، رضا محمد زرداری، ذوالفقار زرداری، رئیس رسول داد زرداری ابو آفتاب زرداری، سکندر خان زرداری، عفان زرداری، اسرار حسین زرداری ودیگر موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں