آصف زرداری نےبیت اللہ محسود کےذریعےبینظیرکوقتل کروایا: پرویز مشرف

پرویز مشرف نے سابق صدر آصف زرداری کو ایک بار پھر میر مرتضیٰ بھٹو اور بینظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ سابق فوجی صدر مشرف نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہا ہے کہ بھٹو خاندان میں مرتضیٰ بھٹو اور بینظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار ایک آدمی ہے اور وہ آصف علی زرداری ہے، دونوں کا قتل آصف زرداری نے کروایا ہے، جب کوئی قتل ہوتا ہے تو اس میں یہ دیکھنا چاہیے کہ اس قتل میں فائدہ اور نقصان کس کو ہوا؟ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کے قتل میں میرا نقصان ہی نقصان ہوا لیکن فائدہ ایک ہی آدمی کو ہوا جو کہ قاتل ہے اور وہ آصف زرداری ہے۔ ویڈیو پیغام میں پرویز مشرف اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ بینظیر کو بیت اللہ محسود اور اس کے لوگوں نے مارا، اس میں کوئی شک نہیں اس کے ثبوت بھی موجود ہیں لیکن اس کیس میں دیکھنا یہ ہے کہ بیت اللہ محسود کی سازش کے پیچھے کون ہے، کیا کوئی ایسا شخص اس قتل میں موجود ہے جو سازش کرکے بیت اللہ محسود کا استعمال کرکے قتل کروایا؟۔ انھوں نے کہا کہ بے نظیر قتل کی سازش کیس کے پس منظرمیں آصف زرداری اور افغانستان کے سینئر خاص لوگ شامل تھے، آصف زرداری کے صدر کرزئی کے ساتھ ٹھیک ٹھاک تعلقات تھے۔ پیغام میں پرویز مشرف نے سوال اٹھایا کہ بے نظیر بھٹو صاحبہ ایک بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھی تو پھر کیا ضرورت تھی ایک عام سے مکینک سے گاڑی اوپر سے کٹوانے کی؟ یہ کون سی عقل کی بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں