آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے مسلمان ساتھی کرکٹر عثمان خواجہ کو جیت کی خوشی میں شامل کرنے کی خاطر شراب کے ساتھ فوٹو سیشن رکوا دیا۔گزشتہ روز آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دیکر 5 میچوں کی سیریز 4 صفر سے اپنے نام کی تھی۔سیریز کی جیت کی خوشی میں آسٹریلین ٹیم کی جانب سے ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب آسٹریلین ٹیم ٹرافی کے ہمراہ شراب کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئی تو کپتان پیٹ کمنز نے محسوس کیا کہ ٹیم فوٹو سیشن میں ان کے مسلمان ساتھی کرکٹر عثمان خواجہ موجود نہیں ہیں۔پیٹ کمنز نے عثمان خواجہ کو بلایا اور تمام ساتھی کرکٹرز سے شراب کے ساتھ جشن تھوڑی دیر کے لیے روکنے کا کہا جس پر آسٹریلوی کرکٹرز نے شراب کی بوتلیں زمین پر رکھ دیں اور پھر عثمان خواجہ نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن میں حصہ لیا۔آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے جبکہ عثمان خواجہ کی جانب سے بھی اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
ویڈیو گیمزسے بچوں کی ذہانت میں اضافہ
عمرسرفراز چیمہ کی درخواست پراعتراض ختم،لارجر بنچ تشکیل دینےکی ہدایت
عدلیہ اپنےکام سےکام رکھے،ورنہ خودحکومت کرلیں،مولانا فضل الرحمن کی سخت تنقید
ملک ریاض سےریکور کی گئی رقم پربریفنگ دی جائےپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا نیب کوحکم
ماریوپول میں 1700 سےزائد یوکرینی فوجیوں نےہتھیار ڈال دیے،روس کادعوی
ترک نژاد جرمن باکسر موسی یامک دوران فائٹ انتقال کرگیا
امریکا میں عمران خان کےدورہ روس کا دفاع کرنےپربلاول بھٹوکی تعریف
وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سپریم کورٹ کوجوابدہ نہیں ہیں، عرفان قادر
بھارتی پنجاب کانگریس کےسابق صدرنوجوت سنگھ سدھوکو1 سال قید کی سزا
سپریم کورٹ نےہائی پروفائل مقدمات میں تقرروتبادلوں پر پابندی عائد کردی