آجرغیرملکی ملازمین کو28 ملین ریال ادا کرے،ریاض لیبرکورٹ کا حکم

ریاض لیبر کورٹ نے 10 ملکوں کے 149 کارکنان کے حق میں ایک کمپنی کے خلاف فیصلہ دے دیا۔ 28 ملین ریال کے مالی مطالبات ادا کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔غیرملکی ملازمین نے 21 اپریل 2022 کو اجتماعی مقدمہ دائر کیا تھا۔ انہوں نے متعلقہ کمپنی سے تنخواہ دلانے اور چھٹیوں کا محنتانہ ادا کرانے نیز اینڈ آف سروس (نہایۃ الخدمۃ) واجبات کا مطالبہ کیا تھا۔ ریاض لیبر کورٹ نے 11 شوال مطابق 12 مئی 2022 کو 119 ملازمین اور پھر 21 شوال مطابق 22 مئی کو باقی ماندہ 30 ملازمین کے مطالبات نمٹائے تھے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں لیبر کورٹس ملازمت کے معاہدوں، محنتانوں، حقوق، ڈیوٹی کے دوران زخمی ہوجانے والے کارکنان کے لیے معاوضے کے مقدمات نمٹاتی ہیں۔ ملازم کے خلاف آجر کی تادیبی کارروائی کے مسائل کا تصفیہ کرتی ہیں۔ سعودی وزارت انصاف آجروں اور اجیروں کو لیبر کورٹس سے آن لائن (ناجز) کے ذریعے مقدمات دائر کرنے کا موقع فراہم کیے ہوئے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں