آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شاداب خان اورشاہین آفریدی شامل

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا جس میں پاکستانی ٹیم کے دو کھلاڑی بھی شامل ہیں۔آئی سی سی نے انگلینڈ کے جوز بٹلر کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ انگلینڈ سے سیم کرن، مارک ووڈ اور ایلکس ہیلز بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے دو کھلاڑی بھی شامل ہیں، جس میں قومی ٹیم کے شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ کی ٹیم آف ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں۔اس کے علاوہ بھارت کے ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو اور زمابوے کے سکندر رضا بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں۔جبکہ نیوزی لینڈ کے گلین فلپس، جنوبی افریقا کے اینرچ نورکیا بھی ٹیم میں شامل ہیں اور بھارت کے ہاردک پانڈیا کو ٹیم کے بارہویں کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔v

اپنا تبصرہ بھیجیں